قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصری نوجوان نے اپنی ملازمت کو خیرباد کہہ کر بچھوؤں کے زہر نکالنے کا کام شروع کردیا ہےجس سے انہیں کروڑوں کی آمدنی ہورہی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 25سالہ مصری نوجوان محمد حامدی نے آثارِقدیمہ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی لیکن اس سال کورونا وبا کے تناظر میں مصری سیاحوں کی آمدورفت بہت کم ہوچکی ہے اور وہ لگی بندھی تنخواہ سے مطمئن نہیں تھا تو ملک کے ویرانوں، ریگستانوں اور ساحلی علاقوں میں نکل گیااور 80ہزار سے زیادہ سانپ اور بچھو پکڑ لئے۔
محمدحامدی نے بتایاکہ بچھووؤں کو ہلکا کرنٹ لگا کر ان کا زہر نکال لیتا ہوں جو مارکیٹ میں اچھے خاصے ریٹ پر بک جاتا ہے۔