لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دینا بھر میں رہنے والے شہریوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا اچھا گھر ہو تاہم گھر سے متعلق ایک ایسی خبر آئی ہے جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، ماہرین نے ایسا گھر بنایا ہے جسے شہری جہاں چاہیں لے کر جا سکتے ہیں۔ جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیا آپ کا بھی کبھی دل چاہا ہے کہ آپ جہاں جہاں جائیں آپ کا پرسکون اور آرام دہ گھر آپ کے ساتھ ہو ،اگر ایسا ہے تو پلمبنگ اور وائرنگ کے ساتھ تیار کیا گیا چھوٹا سا فولڈ ایبل ہاؤس آپ کی یہ خواہش بآسانی پوری کرسکتا ہے۔
لیٹویان سٹارٹ اپ بریٹ ہوس آرکٹیکچر کمپنی کی جانب سے دسمبر 2019ء میں ان دلچسپ مکانات کی تعمیر شرع کی گئی تھی لیکن جلد ہی مکانات عوام اور گھر تیار کرنے والے ماہرین کی دلچسپی کا مرکز بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائی گھوڑے کو بیٹا بنانے والے شخص کی لاش برآمد
فولڈایبل گھر کی تعمیر کے لیے تہہ دار لکڑی کے پینل (cross-laminated timber ) کا استعمال بطور بنیادی تعمیراتی مواد کیا گیا ہے۔
بریٹ ہوس کی جانب سے فولڈ ایبل ہاؤس کی تعمیر 8 ہفتوں میں مکمل کی گئی جسے 3 سے 4 گھنٹے کے اندر اندر کرین کے ذریعے کسی بھی جگہ بآسانی انسٹال یعنی نصب کیا جاسکتا ہے۔
بریٹ ہاؤس فی الحال20 اور 50 مربع میٹر سائز کے 3 دلکش ڈیزائن کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں جب کہ اس وقت 70 مربع میٹر کا گھر تیاری کے مراحل میں ہے ہے۔ چونکہ اس گھر کو مستقل بنیادوں پر تیار نہیں کیا گیا لہٰذا اس گھر کو کسی بھی وقت کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی گھر کی قائم کردہ زمین پر بھی کم سے کم اثر پڑتا ہے۔
فولڈایبل ہاؤس کی تعمیر تمام تیکنیکی سہولیات (مثلاً سیوریج ، بجلی کی وائرنگ ،اور پلمبنگ )کے ساتھ کی گئی ہے جو اس گھر کے مکینوں کے لیے ایک بہت بڑا بونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی نے ’بریف کیس’ سے شادی کر لی
بریٹ ہاؤس کے بانی گیناڈی بکونن کا کہنا ہےکہ لکڑی کی صنعتوں سے متعلق کئی سالوں بعد ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پہلے سے تیار اجزا کو جوڑ کر کھڑی کی جانے والی تعمیر جدید گھروں کی تعمیر کا بہترین طریقہ ہے۔
یہ گھر بالکل ایسا ہی ہے جیسے آپ Lego کھیل رہے ہوں ،جہاں آپ کے پاس علیحدہ علیحدہ حصے ہوں اور آپ نے ان کو ایک کرنا ہوتا ہے۔