5 سالہ بچہ پچاس سال کی عمر تک عجیب شوق پالتا رہا

Published On 30 April,2021 09:44 am

منیلا:(روزنامہ دنیا) فلپائن کے ایک پانچ سالہ بچے کو جب پہلی بار ایک ریسٹورنٹ میں تحفے میں کھلونا ملا تو وہ خوشی سے پھولا نہ سمایا ،یہ خوشی اتنی تھی کہ اس کے بعد سے کھلونے جمع کرنا اس کا اولین شوق بن گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کے ایک شخص نے اپنے دل چسپ شوق کے سبب مختلف ریسٹورنٹس سے پینتالیس سال کے دوران 20 ہزار کھلونے جمع کر کے ایک ریکارڈ قائم کر لیا ہے ۔یہ فلپائنی ایک گرافک آرٹسٹ ہیں، جن کا نام پرسیول لُوگ ہے اور یہ فاسٹ فوڈ سنٹرز سے کھانوں کے ساتھ بچوں کو تحفے میں ملنے والے کھلونے جمع کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرا چکے ہیں۔

کھلونے جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ تو انھوں نے 2014 میں بنا لیا تھا، تاہم اب ان کھلونوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 20 ہزار سے بھی زائد ہو چکی ہے ، جب کہ پرسیول کی عمر بھی 50 سال سے زائد ہو گئی ہے ۔