پیار کی ہتھکڑی کا انجام، پریمی جوڑے کا ساتھ نہ رہنے کا فیصلہ

Published On 22 June,2021 11:07 am

یوکرائن:(روزنامہ دنیا)123 دن تک مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ ہتھکڑی میں بندھے رہ کر عالمی ریکارڈ بنانے والے پریمی جوڑے نے مزید ایک ساتھ نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرائن میں الیگزینڈر اور وکٹوریا نامی دو پریمیوں نے 14 فروری 2021 کے روز ایک ایک ہاتھ میں ہتھکڑی لگا کر خود کو تین مہینے کیلئے ‘‘تجرباتی طور’’ پر ایک دوسرے کے ساتھ باندھ لیا تھا تاکہ جانچ سکیں کہ آیا وہ ساری زندگی ایک دوسرے کے ساتھ رہ پائیں گے یا نہیں۔

اب 17 جون 2021 کو، ٹھیک 123 دن بعد، انہوں نے یہ ‘‘پیار کی ہتھکڑی’’ کٹوا لی ہے اور طویل ترین مدت تک ہتھکڑی میں مسلسل بندھے رہنے کا ریکارڈ قائم کرلیا ہے ۔ اس کے بعد ان دونوں نے میڈیا کو بتایا کہ مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ بندھے رہنے کے تجربے میں انہیں ایک دوسرے سے متعلق کچھ ‘‘ناخوشگوار سچائیوں’’ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
 

Advertisement