منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائنی صدر کے حکم پر ٹیکس نہ دینے والے دولتمندوں کی 12 لاکھ ڈالر مالیت کی 34 لگژری گاڑیوں کو بلڈوزر سے ٹکڑے ٹکڑے کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں ٹیکس نہ دینے والے دولت مندوں سے پریشان صدر نے محکمہ کسٹم کو 12 لاکھ ڈالر مالیت کی 34 لگژری گاڑیوں کو نیلام کرنے بجائے تباہ کرنے کا حکم دیدیا۔
It’s Monday it the Philippines… smuggled cars getting the treatment #phillipines #monday #mondaymood #mondaymorning #porsche #mclaren #bentley pic.twitter.com/4UAiOYktW3
— TheLanJam (@thelanjampod) June 21, 2021
فلپائنی صدر روڈریگو دوتیرتے کے حکم پر محکمہ کسٹم نے اسمگل شدہ 34 لیکسس، بی ایم ڈبلیو، مرسیڈیز، آڈی، جیگوار اور کارویٹ برانڈز والی لگژری کاروں کو بلڈوزر کی مدد سے ناکارہ بنادیا اور اس عمل کی صدر نے خود نگرانی کی۔
یہ کاریں 2018 سے 2020 کے درمیان مختلف ممالک سے سمگل کی گئی تھیں جن میں نیو برانڈڈ مک لارین 620 آر بھی شامل ہے۔ فلپائن میں رواں برس سمگل شدہ کاروں کو تباہ کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔