کروڑوں سال قدیم پراسرار کنواں، جہاں جنات بستے ہیں

Published On 24 June,2021 08:56 am

صنعا:(روزنامہ دنیا) یمن کے مشرقی صوبے میں ایک پراسرار کنواں موجود ہے ، جسے دیومالائی اور شیطان کا گھر جبکہ اسے ‘جہنم کا کنواں’ مانا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پُراسرار کنواں عمان کی سرحد کے قریب اور یمن کے دارالحکومت صنعا سے تقریباً 1300 کلومیٹر دور مشرقی صوبے الماہرہ کے صحرائی علاقے برہوت میں واقعہ ہے ۔ مکینوں کا ماننا ہے کہ یہ کنواں شیاطین کا قید خانہ ہے کیونکہ یہاں سے بہت تیز اور ناقابلِ برداشت بو آتی ہے ، جو اپنے قریب آنے والی ہر چیز کو نگل جاتا ہے ۔

کنواں کروڑوں سال سے اسی مقام پر موجود ہے ۔ ایک شخص نے بتایا کہ یہ کنواں اپنے قریب آنے والی ہر چیز کو نگل لیتا ہے ، اس لیے زیادہ قریب جانے سے بھی بہت زیادہ خوف آتا ہے ۔اس کنویں کے حوالے سے ایک کہانی یہ ہے کہ جب کوئی اس کے قریب جاتا ہے تو وہ بڑی مشکل میں پھنس جاتا ہے ۔ مقامی آبادی یہ بھی سمجھتی ہے کہ اس کے اندر جن اور بھوت رہتے ہیں۔