خلوی تجزیاتی ٹیکنالوجی تپ دق کو شکست دینے میں مددگار

خلوی تجزیاتی ٹیکنالوجی تپ دق کو شکست دینے میں مددگار

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورنیل یونیورسٹی میں خردحیاتیات اور امیونولوجی کے ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ رسل اور ان کے ساتھیوں نے انفرادی امنیاتی خلیات اور ٹی بی بیکٹیریا کے درمیان تعلق کو دریافت کیا ہے ۔ اس تحقیق سے ایک جانب تو ٹی بی کے مؤثر علاج میں مدد ملے گی اور دوم ٹی بی ویکسین کا کام بھی آگے بڑھے گا۔

ڈاکٹر ڈیوڈ اور ان کے ساتھیوں کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ ایک خلئے کے جین نے بیکٹیریا کو بڑھایا تو دوسرے خلیے کے جین نے بیکٹیریا کی نشوونما روکنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ بلاشبہ یہ ایک بہت اہم دریافت ہے ۔اس طرح ٹی بی کے پھیلاؤ کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔