دنیا کی پہلی 'ڈیجیٹل محبت' ڈھائی لاکھ ڈالرمیں فروخت

Published On 27 July,2021 09:40 am

پولینڈ: (روزنامہ دنیا) آج کے ڈیجیٹل دور میں محبت بھی ڈیجیٹل ہوچکی ہے۔ پولینڈ کی مشہور ماڈل اور ڈیجیٹل انفلوئنسر مارٹا رینٹل نے ایک نامعلوم مداح کو اپنے محبت بھرے جذبات ڈیجیٹل انداز میں ڈھائی لاکھ ڈالر میں فروخت کئے ہیں۔

ڈیجیٹل محبت این ایف ٹی یعنی  نان فنجیبل ٹوکن  کی صورت میں بیچے گئے ہیں۔ اس طرح مارٹا ڈیجیٹل جذبات فروخت کرنے والی دنیا کی پہلی شخصیت بن گئی ہیں۔

21 سالہ مارٹا نے کہا کہ وہ جدت اور اختراع میں دلچسپی رکھتے ہوئے مستقبل کی تشکیل کرنا چاہتی ہیں۔‘میں دنیا کی پہلی خاتون ہوں جس نے جذبات کو ڈیجیٹل ٹوکن میں بدلا ہے۔ جسمانی محبت، غیر جسمانی محبت اور اب ڈیجیٹل محبت کا دور ہے۔ یہ سب حقیقت میں یکساں ہیں کیونکہ جذبات اور احساسات یکساں ہوتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس رقم کو عطیہ کریں گی۔
 

Advertisement