سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا کے پلاسٹک سرجن کا کیریئر ٹک ٹاک کی وجہ سے ڈوب گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ڈینئل کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، وہ ٹک ٹاک پر سرجری کی ویڈیوز شیئر کیا کرتے تھے تاہم اب آسٹریلوی ہیلتھ پریکٹیشنز ریگولیشن ایجنسی نے انہیں ہر قسم کے سرجیکل پروسیجر سے روک دیا ہے۔
ایجنسی نے یہ فیصلہ بے شمار مریضوں کی شکایت کے بعد کیا ہے، مریضوں نے شکایات درج کروائی تھیں کہ مذکورہ ڈاکٹر سرجری کا عمل بیچ میں روک کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے لگتے تھے اور اجازت کے بغیر ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے جبکہ سرجری کے دوران وقفہ لے کر ڈانس ویڈیو شوٹ کرتے تھے۔ ایجنسی نے تمام شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر ڈینئل پر پابندی لگا دی ہے۔ ایجنسی نے انہیں اپنے ٹک ٹاک پروفائل سے سرجری سے متعلق تمام مواد ہٹانے کا حکم بھی دیا ہے۔