ماسکو: (روزنامہ دنیا) روسی کمپنی کلاشنکوف نے 2018 میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر کام شروع کیا تھا، اس ڈیزائن کو استعمال کرتے ہوئے بجلی سے چلنے والی پہلی "کلاشنکوف کار" یو وی فور کا پروٹو ٹائپ تیار کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پروٹو ٹائپ ڈیزائن سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ برقی کار ایک مرتبہ اپنی بیٹریاں مکمل چارج کرنے کے بعد 80کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکے گی۔
حال ہی میں روس کے فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف انٹلکچوئل پراپرٹی کے ڈیٹا بیس میں ای وی 4 پروٹو ٹائپ کے بارے میں پتہ چلا ہے تاہم بات کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا کہ کلاشنکوف کی برقی کاریں کتنی مشہور ہوتی ہیں اور مقبولیت کا وہی مقام حاصل کر پاتی ہیں یا نہیں کہ جیسا ان کی بنائی ہوئی "کلاشنکوف رائفل" کو حاصل ہے۔