لاہور: (روزنامہ دنیا) ریسٹورنٹ انتظامیہ نے حیران کن طور پر ویٹرس کو 7 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد ٹپ وصول ہونے پر نوکری سے نکال دیا۔
برینڈٹ نامی ایک ویٹرس کو 40 گاہکوں کو اچھے انداز سے کھانا پیش کرنے پر 4400 ڈالرز ٹپ ملی، جو ویٹرس کے لیے انتہائی خوشگوار لمحہ تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کی خوشی افسوس میں تبدیل ہوگئی کیوں کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ سے اسے نوکری سے فارغ کر دیا۔
ریسٹورنٹ انتظامیہ نے برینڈٹ سے ٹپ میں وصول ہونے والی رقم دیگر عملے میں بھی تقسیم کرنے کا کہا جسے ویٹرس نے ماننے انکار کر دیا، کیوں کہ اس نے مہمانوں کو تنہا خدمات فراہم کی تھیں۔ ٹپ میں ملنے والی رقم تقسیم نہ کرنے پر ریسٹورنٹ انتظامہ نے ویٹرس کو نوکری سے نکال دیا۔
واقعے کا علم ہونے پر ریسٹورنٹ میں پارٹی کرنے والے مہمانوں میں سے ایک گرانٹ وائز نے ویٹرس برینڈٹ کی امداد کیلئے چندہ مہم شروع کر دی ہے۔