مائیکروویو اوون، انجینئر پرسی سپینسر کی حادثاتی ایجاد

Published On 06 January,2022 12:37 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) مائیکروویو اوون کا طریقہ انجینئر پرسی سپینسر نے حادثاتی طور پر ایجاد کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرسی ایک انجینئرنگ کمپنی میں ملازمت کرتے تھے، ایک دن وہ راڈار ڈیوائس پر کام کر رہے تھے کہ ان کی جیب میں رکھی چاکلیٹ پگھلنے لگی۔ وہ سمجھ گئے کہ ایسا مائیکرو ویو شعاعوں کی وجہ سے ہو رہا ہے، پرسی نے پھر مائیکرو ویو میں رکھی گئی دنیا کی پہلی غذا پاپ کارن پر تجربہ کیا اور وہ کامیاب بھی رہا۔

انہوں نے مائیکرو ویو کو ایک ڈبے میں محفوظ کرنے کا سوچا، 8 اکتوبر 1945میں پرسی نے سند ایجاد کیلئے درخواست دائر کی جس کے بعد پرسی نے مائیکروویو اوون کی نمائش کی جس کا سائز ریفریجریٹر کے برابر تھا۔ تاہم اسے گھریلو استعمال کیلئے پیش نہیں کیا گیا، 1967 میں جا کر پھر مائیکرو ویو مارکیٹ میں فروخت کیلئے آیا۔

 

Advertisement