ٹیسلا کار سے ہر مہینے 800 ڈالر کرپٹو کرنسی کمانے والا یوٹیوبر

Published On 11 January,2022 12:50 pm

کیلیفورنیا: (روزنامہ دنیا) ایلون مسک کی مشہور زمانہ "ٹیسلا ماڈل 3" کار کی وجہ شہرت اس کا مکمل طور پر خود کار ہونا ہے مگر ایک یوٹیوبر نے اسی کار سے ہر مہینے 800 ڈالر جتنی کرپٹو کرنسی بھی کمانا شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج راول ایک امریکی سوفٹ ویئر انجینئر اور یوٹیوبر ہیں۔ سراج نے اپنے "ایپل میک منی ایم ون" لیپ ٹاپ میں کرپٹو کرنسی مائننگ کا ایک مفت سافٹ ویئر انسٹال کیا اور اسے اپنی ٹیسلا کار میں 12 وولٹ کے پاور ساکٹ سے منسلک کر دیا۔ یہی نہیں انہوں نے اپنے لیپ ٹاپ سے جڑا اضافی جی پی یو بھی ٹیسلا کار کی پاور سپلائی سے جوڑ دیا۔

وہ جب بھی کار ڈرائیو کرتے ، ان کا لیپ ٹاپ بھی ساتھ ساتھ ایتھریئم کرپٹو کرنسی بنانے لگتا۔ سراج راول کا کہنا ہے کہ جب پچھلے سال جب ایتھرئم کی قیمت اپنے عروج پر تھی تو وہ ہر مہینے 800 امریکی ڈالر مالیت جتنی کرپٹو کرنسی بنا رہے تھے۔
 

Advertisement