میڈرڈ: (روزنامہ دنیا) ہسپانوی غوطہ خور اور بحری حیاتیات کی ماہر خاتون نے عین اپنی سالگرہ والے دن جال میں الجھی ایک وھیل کو بچایا جسے وہ اپنی سالگرہ کا بہترین تحفہ قرار دے رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ آبی حیاتیات کی ماہر گائگی ٹوراس نے وہیل کو جال سے نکالا جس میں اگر وہ پھنسی رہتی تو موت یقینی تھی، یہ ایک 12 میٹر لمبی ہمپ وہیل تھی جو پلاسٹک کے ایک بڑے جال میں الجھی ہوئی تھی۔ بے زبان وہیل اپنی تکلیف کا اظہار تو نہیں کر سکتی تھی، اس کی پیٹھ پر پلاسٹ کی نیلی موٹی تاریں نمایاں تھیں۔
جال کاٹنے کیلئے اضافی نفری بلائی گئی اور 45 منٹ مسلسل کوشش کے بعد وہیل کو تکلیف دہ چنگل سے نجات دلا دی گئی۔ گائگی نے بتایا کہ پہلے 10 سیکنڈ تک وہ بہت پریشان تھیں جب جال کی رسیاں کٹتی گئیں تو ایک موقع پر وہیل نے خود کو بل دے کر آزاد کروا لیا۔