103 برس کی خاتون کی ہوائی جہاز سے چھلانگ، ریکارڈ قائم کردیا

Published On 30 May,2022 10:11 pm

اسٹاک ہوم:(ویب ڈیسک) دنیا میں آئے روز عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور ان واقعات کے بارے جان کر عقل انسانی بھی دنگ رہ جاتی ہے، اسی طرح کا ایک واقعہ سویڈن میں پیش آیا جہاں پر 103 برس کی خاتون نے جہاز سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن میں 103 سالہ خاتون روت لارسن نے ہوائی جہاز سے چھلانگ لگائی اور پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر بحفاظت اترنے کا عملی مظاہرہ کیا۔

روت لارسن نے اس کرتب کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور وہ یہ کرتب دکھانے والی دنیا کی معمر ترین خاتون بن گئی ہیں۔

اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اہلکار بھی موجود تھا جنہوں نے ریکارڈ کی تصدیق کی، اس کرتب کے دوران ان کی رہنمائی پیرا شوٹ جمپنگ کے ماہر جوکم جوہانسن نے کی، ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے کا یہ کرتب اسٹاک ہوم سے 240 کلومیٹر کے فاصلے پر موٹالا میں کیا گیا۔
 

Advertisement