جاپان میں ہارڈ ڈسک تباہ کرنیوالی مشینیں مقبول

Published On 30 May,2022 08:33 am

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان میں ایسی مشینیں کافی مقبول ہو رہی ہیں جو ہارڈ ڈسک کو تباہ کرنے میں کام آتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بعض افراد اور ادارے چاہتے ہیں کہ ان کی ہارڈ ڈسک کا ڈیٹا خفیہ ہی رہے اور کسی کے ہاتھ نہ لگے۔ اب جاپان میں ایسی مشینیں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں جو صرف 100 ین میں ہارڈ ڈسک کا حلیہ بگاڑ دیتی ہیں اور پھر ڈسک سے ڈیٹا حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

اس مقصد کیلئے مخصوص دکانوں پر کوئی بھی آ کر معمولی قیمت پر اپنی ہارڈ ڈسک ایک خصوصی مشین میں ڈالتا ہے ، مشین چند منٹوں میں ہارڈ ڈسک کو تروڑ مروڑ کر ناقابل استعمال بنا دیتی ہے، 2020 میں اس سلسلے کی پہلی مشین لگائی گئی تھی جو اب تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والوں میں کاروباری ادارے اور بینک سرفہرست ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے کاروباری راز کسی کے ہاتھ لگیں، اس کی قیمت صرف 160 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
 

Advertisement