لاہور: (ویب ڈیسک) ایران میں 'دنیا کا سب سے گندا آدمی' 94 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق کئی دہائیوں تک نہ نہانے پر "دنیا کا سب سے گندا آدمی" کہلانے والا ایرانی شخص 94 سال کی عمر میں چل بسا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آمو حاجی جنہوں نے نصف صدی سے زیادہ عرصے سے نہا دھویا نہیں تھا اور اکیلا تھا اتوار کو جنوبی صوبہ فارس کے گاؤں دیجگاہ میں انتقال کر گیا۔
ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ حاجی نے "بیمار ہونے" کے خوف سے نہانے سے گریز کیا، لیکن پہلی بار چند مہینے پہلے گاؤں والے اسے غسل کے لیے غسل خانے میں لے گئے اور اسے نہلایا۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2013 میں ان کی زندگی پر آمو حاجی کی عجیب زندگی" کے عنوان سے ایک مختصر دستاویزی فلم بنائی گئی۔