عمرکوٹ:(ویب ڈیسک) پاکستان میں ایک ایسی بستی بھی ہے جہاں آدمی کم اور سانپ زیادہ ہیں۔
عمر کوٹ کی اس بستی میں مکیونوں کا سانپوں کےساتھ نسل در نسل سے معاہدہ چل رہا ہے اس بستی میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو جوگی قبیلے کی رسم کے مطابق ماں کے دودھ کے بجائے سب سے پہلے 100 سال پرانے ناگ کا زہر پلایا جاتا ہے۔
بچہ اگر بچ جائے تو جوگی بنتا ہے اور مرگیا تو اللہ کے حوالے کردیا جاتا ہے
یہ ساری رسم صرف لڑکوں کیلئے ہوتی ہے جبکہ لڑکیوں کو بیاہ کے وقت جہیز کے ساتھ سانپ کا منکا دیا جاتا ہے۔
سپیروں کی اس بستی میں 300 گھرانے سانپ کے کرتب دکھانے کے ماہر ہیں۔