ممبئی : (ویب ڈیسک ) بھارت میں ایک شادی کی تقریب کے دورن باراتی آپس میں دست و گریبان ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے شادی کی تقریب کے دوران رسومات جاری تھیں کہ اچانک مہمان ایک دوسرے کے دست و گریبان ہو گئے۔
تقریب کے دوران سٹیج پر کھڑا نوبیاہتا جوڑا شادی کی رسومات میں مصروف ہوتا ہے اور دوسری جانب مہمان ایک دوسرے پر کرسیاں چلانے لگ جاتے ہیں جس کے شور سے دلہن اور دلہا حیران ہوجاتے ہیں اور شادی کی رسومات وہیں چھوڑ کر اپنے مہمانوں کی جانب سے لگایا گیا تماشا دیکھنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو اب تک لا تعداد لوگ دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔