جہاز کی کیبن لائٹس کو مدھم رکھنے کی دلچسپ وجوہات سامنے آگئیں

Published On 14 December,2022 01:38 am

لندن : (ویب ڈیسک ) ہوائی جہاز کی لینڈنگ یا ٹیک آف کے وقت کیبن لائٹس کو مدھم رکھنے کی دلچسپ وجوہات سامنے آگئیں۔

ماہرین کے مطابق لینڈنگ یا ٹیک آف کے وقت جہاز کی کیبن لائٹس کو مدھم مسافروں کے تحفظ کیلئے جاتا ہے، اس کا مقصد جہاز کے مسافروں کی بینائی کو ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رکھنا ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کیبن لائٹس کو مدھم کرنے سے مسافروں کی بینائی کسی حد تک تاریکی کے لیے تیار ہوجاتی ہے جس سے اڑان بھرتے ہوئے یا اترتے ہوئے کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے اور مسافر حادثے سے ہونے والی تاریکی پر اپنا ردعمل دینے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔

ماہرین کے نزدیک اس کی ایک اور اہم وجہ جہاز کے پاور سسٹم سے بھی جڑی ہے کیونکہ جہاز کو لینڈنگ یا ٹیک اوور کے وقت زیادہ سے زیادہ پاور کی ضرورت ہوتی ہے۔

جہاز کیلئے زیادہ سے زیادہ پاور بچانے کیلئے کیبن لائٹس کو مدھم کرلیا جاتا ہے تاکہ لینڈنگ یا ٹیک اوور کے وقت جہاز کو پاورمیں کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔