واشنگٹن: (ویب ڈیسک)امریکا میں ایک شخص پر قسمت ایسی مہربان ہوئی کہ 2 ڈالر(500 روپے) کے ٹکٹ پر 2 ارب ڈالر (5 کھرب روپے) سے زیادہ کی لاٹری نکل آئی۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایڈون کاسترو نے نومبر 2022 میں لاٹری کا ٹکٹ 2 ڈالر کا خریدا تھا، یہ لاٹری امریکا کی 45 ریاستوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ کولمیبا ، پورٹو ریکو اور ورجن آئی لینڈز میں بھی کھیلی جاتی ہے اور انتہائی مقبول ہے۔
لاٹری حکام نے ریکارڈ رقم جیتنے والے ایڈون کاسترو کو میڈیا میں آنے کی دعوت دی تھی تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا، امریکی لاٹری قوانین کے تحت جیتنے والے کا نام اور دیگر تفصیلات جاری کرنے کے لیے قواعد اور ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہے۔