لندن : ( ویب ڈیسک ) میری لینڈ کے ایک شخص نے دو ماہ کے دوران مسلسل دوسری بار لاٹری جیت لی، 56 سالہ خوش نصیب شخص نے پہلی گیم سے 30 ہزار ڈالر جیتے تھے جبکہ ایک ماہ بعد دوسری ٹکٹ سے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیتا۔
56 سالہ شخص نے میری لینڈ لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے تین ٹکٹ خریدے تھے جن میں سے دو کی قیمت 5 ڈالر جبکہ ایک کی قیمت سنگل ڈالر تھی، اسے یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ اس کے خریدے گئے تینوں ٹکٹس میں انعام موجود تھا۔
کھلاڑی نے بتایا کہ اس کے ایک ٹکٹ پر 20 ڈالر اور دوسرے ٹکٹ پر 5 ڈالر انعام نکلا لیکن آخری ٹکٹ نے اس کی قسمت بدل کر رکھ دی کیوں کہ اس کے ذریعے وہ 50 ہزار ڈالر کا انعام جیتنے میں کامیاب ہوا، اس سے قبل وہ جنوری میں 30 ہزار ڈالر کا انعام پہلے ہی جیت چکا تھا۔
اس نے مزید کہا کہ لاٹری جیتنا اس کے لئے ناقابل یقین تھا اس لئے اس نے اپنی ایک خاتون دوست کو بلایا اور تصدیق کرنے کو کہا اور اس کی دوست نے بھی اسکی کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ناقابل یقین قرار دیا۔