ایلون مسک کی والدہ کو 74 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مل گئی

Published On 14 April,2023 07:49 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک)دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کی والدہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کی والدہ  مے مسک  کو غذائی تحقیق میں معاون و مددگار ہونے پر جنوبی افریقا کی یونیورسٹی آف فری اسٹیٹ (UFS) نے غذائیت پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے دی۔

.

مے مسک غذائیت کے شعبے میں تحقیقی پراجیکٹس کے ساتھ دہائیوں سے وابستہ ہیں اور اس شعبے میں ماسٹر کی ڈگری بھی رکھتی ہیں، انھوں نے اپنی اس کامیابی کو عمر بھر کی ریاض کا پھل قرار دیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مے مسک نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری ملنے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ اب میں ڈاکٹر بن چکی ہوں۔ اس اعزاز پر یونیورسٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اس تقریب میں میری آنکھوں سے خوشی کے آنسو امڈ آئے۔