ایڈنبرا: (ویب ڈیسک) سکاٹ لینڈ کے ساحل سے تھوڑے فاصلے پر موجود ایک نجی جزیرہ فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا، جزیرے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔
سکاٹ لینڈ کے قصبے گیٹ آف فلِیٹ سے تقریباً 10 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود 25 ایکڑ کے غیر آباد ’بارلوکو جزیرے‘ کو گیلبریتھ گروپ نے آن لائن فروخت کیلئے پیش کیا۔
اس جزیرے میں موسم سرما میں جنگلی حیات کے پانی پینے کیلئے صرف ایک تالاب ہے اس کے علاوہ کوئی عمارت یا سروس موجود نہیں ہے۔
لِسٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ بارلوکو جزیرہ سپیشل سائنٹیفک انٹرسٹ کے بورگ کوسٹ سائٹ کا حصہ ہے جس کا مطلب ہے کہ برطانوی حکومت اس کے قدرتی علاقوں کی حفاظت کرتی ہے۔
لِسٹنگ ایجنٹ ڈیوڈ کوری کے مطابق خریدار کو جزیرے پر توانائی کے لئے سولر پینل یا گرڈ ٹیکنالوجی کے علاوہ کوئی ذریعہ اپنانا پڑے گا۔