کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے مریض کے گردے سے 5.26 انچ بڑی اور تین پاؤ سے زیادہ وزنی پتھر نکال دیا۔
کولمبو میں ڈاکٹر کُگا داس ستھرشان اور ہسپتال کی یرولوجیکل ٹیم نے 62 سالہ کینِسٹس کُونگھے کے دائیں گردے سے وزنی پتھر نکالا، 5.26 انچ لمبے اور 4.15 انچ چوڑے پتھر نے گردے سے نکلنے والے سب سے بڑے پتھر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اس سے قبل یہ ریکار 2004 میں بھارتی مریض کے گردے سے نکالے جانے والے 5.11 انچ لمبے پتھر کے پاس تھا۔
798 گرام وزنی اس پتھر کو گردے سے نکلنے والے سب سے وزنی پتھر کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق مریض کا گردہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔