تلنگانہ: (ویب ڈیسک) 9 سالہ لڑکے نے من پسند کے بال کٹوانے کی اجازت نہ ملنے پر انتہائی خوفناک قدم اٹھا لیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کا ہرش وردھن نامی لڑکا جو سیتا نگرم ہاسٹل میں چھٹی جماعت کا طالبعلم اور چنتا گوڈیم گاؤں کا رہائشی تھا۔
ہرش وردھن گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے گھر آیا تھا جہاں گزشتہ روز اس کا والد کانتھا راؤ بال کٹوانے کیلئے اسے ہیئر کٹنگ کی دکان پر لے گیا اور وہاں سے اس کی حجامت بنوا دی، تاہم واپسی پر لڑکے کا اپنے باپ سے اس بات پر جھگڑا ہوگیا کہ انہوں نے اس کی پسند کے مطابق بال کیوں نہیں کٹوائے۔
گھر آنے کے بعد لڑکے نے خاموشی سے کیڑے مار دوا پی لی، بچے کی حالت بگڑنے پر والدین اسے قریبی ہسپتال لے گئے جہاں حالت تشویشناک ہونے پر اس کو حیدرآباد کے گاندھی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہو جانبر نہ ہو سکا۔