نیو یارک (ویب ڈیسک ) یو ایس ویمنز اوپن میں ایک بدقسمت خاتون گولفر نے اپنی گیند سے ایک پرندے کو مار ڈالا اور اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکاسٹر کنٹری کلب میں 12 ویں ہول مقابلے کا پہلا دن کئی وجوہات کی بنا پر سرخیوں میں رہا، یہ دن گولفر ایسیا گابسا کے لیے کافی گڑ بڑ لایا، اس دن اگرچہ ایسیا گابسا کا شاٹ پہلی مرتبہ گرین پر لگا تھا۔
بدقسمتی سے جرمن گولفر کے لیے سبز رنگ ہی نہیں آیا بلکہ اس کی گیند ایک پرندے سے بھی ٹکرا گئی تھی، گیند لگنے سے پرندہ مر گیا اور ایک اہلکار کو اس کی بے جان لاش اٹھانا پڑی۔
واقعہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے افسوس اور متعدد نے پرندے کی موت کو اتفاقیہ قرار دیا۔