جامشورو: (دنیا نیوز) تھانہ بولا خان کے علاقے میں بجلی چوری کا انوکھا طریقہ پکڑا گیا۔
ایس ڈی او جامشورو کے مطابق زرعی زمین میں گڑھا کھود کر ٹرانسفارمر چھپایا گیا، اوپر سے گزرنے والی 11 کے وی تاروں سے ڈائریکٹ لائن لگا کر بجلی کی چوری کی جا رہی تھی۔
حیسکو سب ڈویژن نوری آباد نے ٹرانسفارمر اپنی تحویل میں لے کر زمین کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا، مقدمہ ایس ڈی او نوری آباد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
زرعی زمین پر 25 کے وی کے ٹرانسفارمر سے ٹیوب ویل چلائے جا رہے تھے، روزانہ لاکھوں روپوں کی بجلی چوری کی جا رہی تھی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔