ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں 32 سالہ نوجوان اپنی سابقہ کلاس فیلو کی 53 سالہ والدہ سے شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسامو ٹومیوکا نامی نوجوان اپنی مستقبل کی اہلیہ میڈوری سے اس وقت ملا جب وہ سکول میں پڑھتا تھا اور میڈوری اس کی ایک کلاس فیلو کی ماں تھی،میڈوری ایسامو ٹومیوکا 21 برس بڑی تھی لیکن عمروں کی اس واضح فرق کے باوجود دونوں نے شادی کرلی۔
ایسامو نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ اس نے میڈوری کو پہلی بار سکول میں ہونے والی پیرنٹس ٹیچر میٹنگ میں اس وقت دیکھا جب وہ بہت کم عمر تھا تاہم اسے لگا کہ یہ خاتون بہت خوبصورت ہیں۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ جب میری 20 برس بعد دوبارہ ملاقات ہوئی تو اس خاتون کے سنجیدہ انداز اور شخصیت سے کافی متاثر ہوا اور انکی قربت کے حصول کےلیے اپنی سابق ہم جماعت سے رابطے بڑھائے، تاہم میڈوری نے اس کے تیور دیکھے تو انھوں نے عمروں میں غیر معمولی فرق کی وجہ سےاس اقدام کی مخالفت کی۔
ایسامو کی مسلسل کوششوں کے آگے بلآخر میڈوری مجبور ہو گئیں لیکن پھر انہیں خیال آیا کہ خاندان اور میری بیٹی کیا سوچے گی تاہم جب انکی بیٹی نے انھیں اس فیصلے پر رضامندی ظاہر کی تو پھر میڈوری نے شادی حامی بھر لی۔