دبئی :(ویب ڈیسک ) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (پی اے ڈی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا ہاتھوں کے نشان سے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا یہ جھنڈا 24 ہزار 514 ہاتھوں کے نشانات پر مشتمل ہے، جن میں 100 سے زائد قومیتوں کے افراد نے حصہ لیا۔
یہ تاریخی کارنامہ ہینڈز آف یونٹی مہم کے تحت انجام پایا، جس کو ایک ماہ کے عرصے میں سرانجام دیا گیا، اس مہم میں 23 سکولوں اور جامعات کے طلبہ و طالبات اور 39 مختلف مقامات پر موجود افراد نے شرکت کی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے نے پاکستان آڈیٹوریم دبئی میں منعقدہ تقریب میں اس ریکارڈ کی تصدیق کی۔