کراچی: (دنیا نیوز) سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کارنامہ، 23 سالہ ذہنی مریضہ کے پیٹ سے بغیر آپریشن کئے تالا نکال لیا۔
پروفیسر انجم رحمان کے مطابق کھوکھرا پار کی رہائشی ذہنی مریضہ نے تالا نگل لیا تھا، خاتون تھوڑی دیر قبل تشویشناک حالت میں آئی تھی۔
خاتون کا ایکسرے کرایا گیا تو پیٹ میں واضح طور پر تالا نظر آیا، خاتون کی سرجری کے بغیر لیپرو سکوپی کے ذریعے تالا نکال لیا ہے۔
پروفیسر انجم رحمان نے مزید بتایا کہ خاتون کی زندگی خطرے سے محفوظ ہے اور انشاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہو جائے گی۔