تنخواہ نہ ملنے پر ملازم آفس کے باہر فٹ پاتھ پر سو گیا

Published On 05 August,2025 08:57 am

پونے: (دنیا نیوز) بھارت میں تنخواہ نہ دینے پر ملازم آفس کے باہر فٹ پاتھ پر سو گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست پونے میں ایک شخص فٹ پاتھ پر سو رہا ہے اس کے قریب رکھے نوٹ میں لکھا ہے کہ اسے تنخواہ نہیں ملی اور وہ 29 جولائی 2025 سے سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے ایچ آر تک پہنچنے کے باوجود کوئی مدد نہیں کی گئی، ایچ آر نے جواب نہیں دیا اور خاموش رہا، متاثرہ شخص نے خط میں لکھا کہ کرائے یا کھانے کیلئے پیسے نہ ہونے کے باعث احتجاجاً دفتر کی عمارت کے باہر ہی سونے کا انتخاب کیا۔

مذکورہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کئی لوگوں نے کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ خوفناک ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ملازمین ہفتے میں 70 سے زائد گھنٹے کام کریں لیکن وقت پر تنخواہ نہیں دے سکتے، دوسرے صارف نے لکھا کہ ایک کمپنی اربوں کی ہے اور پھر بھی ایک محنتی ملازم کو تنخواہ کیلئے اس کے دروازے کے باہر سونا پڑتا ہے، یہ تاخیر نہیں یہ سراسر ناانصافی ہے۔

تیسرے صارف نے لکھا کہ اس طرح کے واقعات واقعی ہمیں یہ سوال کرنے پر مجبور کرتے ہیں کہ ہم ملازمتوں میں کتنے محفوظ ہیں، وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی کرنی چاہیے۔