چینی انجینئرنگ کا شاہکار، دنیا کا بلند ترین 'ہواجیانگ گرینڈ کینین بریج' مکمل

چینی انجینئرنگ کا شاہکار، دنیا کا بلند ترین 'ہواجیانگ گرینڈ کینین بریج' مکمل

چین کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے گوئژو میں پہاڑوں کو کاٹ کر نیا ہائی وے اور پل تعمیر کیا گیا، ہواجیانگ گرینڈ کینین برج نے دنیا کے سب سے بلند ترین پل کا اعزاز حاصل کر لیا۔

دنیا کا بلند ترین پل رواں سال کے آخر تک عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، 2 ہزار 51 فٹ بلند یہ پل اپنی بلندی کی وجہ سے دنیا کا سب سے اونچا پل کہلائے گا۔