لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل کی ایک سائنسدان نے ایک ایسا گانا بنایا ہے جس کو سنتے وقت کھائی جانے والی چاکلیٹ مزید ذائقہ دار ہوجاتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 60 برس کی تحقیق کے جائزے کے بعد ڈاکٹر نیٹلی ہیاسنتھ (کمپوزر اور ساؤنڈ ایکسپرٹ) نے ایک میوزیکل ٹریک بنایا ہے جس کو سنتے وقت چاکلیٹ کھانا اس کے ذائقے کو مزید بہتر بنا دیتا ہے۔
ڈاکٹر نیٹلی کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ دماغ ایک پارٹی ٹرک کرتا ہے جس کو ’ملٹی سینسری انٹیگریشن‘ کہا جاتا ہے جس میں حواس آپس میں ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ میجر کی میں ہموار اور پُرکشش دھنیں چاکلیٹ کا ذائقہ زیادہ کریمی اور میٹھا بناتی ہیں جبکہ شارپ نوٹس تلخ ذائقے کو بڑھاتے ہیں جبکہ تیز بیٹس فاسٹ فوڈ کے لئے بہترین ہوتی ہیں۔
سویٹسٹ میلوڈی نامی یہ گانا 78 بی پی ایم پر چلتا ہے، ایک دھیمی تال جس کا انتخاب کریمی ذائقے پر زور دینے کیلئے کیا گیا ہے، پیانو ہائی پچ کے ساتھ ایسی دھن رکھتا ہے مٹھاس کے احساس کو بڑھاتی ہے جبکہ ہارپ اور اسٹرنگز چاکلیٹ کے ہموار، بہنے والے احساس کی عکاسی کرتے ہیں۔