معروف ٹک ٹاکر نے ایفل ٹاور پر سائیکل چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

Published On 06 October,2025 06:00 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانسیسی سوشل میڈیا سٹار فونٹینائے نے ایفل ٹاور پر سائیکل چلا کریکارڈ قائم کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا سٹار فونٹینائے نے مشن  دی کلائمب  کے تحت دنیا کی مشہور عمارتوں پر سائیکل سے چڑھنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے اور اس بار انہوں نے اس کے لیے فرانس کی پہچان ایفل ٹاور کا انتخاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق فونٹینائے نے ایفل ٹاور چڑھائی کے دوران پاؤں زمین پر نہیں رکھا اور ٹاور کی دوسری منزل تک گئے جہاں تک سیڑھیوں کے ذریعے جانا ممکن تھا۔

خبر ایجسنی کے مطابق فونٹینائے نے 686 سیڑھیاں صرف 12 منٹ 30 سیکنڈ میں طے کیں اور 2002 میں Hugues Richard کے قائم کردہ پچھلے ریکارڈ کو 23 سال بعد 7 منٹ کے فرق سے توڑ کر نیا ریکارڈ بنایا۔

فونٹینائے کی اس شاندار اور بہادرانہ کارکردگی پر ایفل ٹاور انتظامیہ بھی حیران ہے اور اس نے اسے غیر معمولی اور تاریخ ساز قرار دیا، سوشل میڈیا سٹار سائیکل سوار کی ایفل ٹاور پر چڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور لوگ ان کی تعریف کررہے ہیں۔