داعش کیخلاف فورسز کے آپریشن میں 140 دہشتگرد ہلاک ہوئے، نیٹو رپورٹ

Last Updated On 20 March,2018 05:53 pm

منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 140سے زائد دہشتگرد مارے گئے۔ نیٹو رپورٹ کے مطابق افغان صوبوں جوزجان اور سرائے پل میں امریکی اور افغان فورسز نے مشترکہ آپریشنز کیے، آپریشنز میں داعش کے دو اہم رہنما عمیر اور ابوسمایا ہلاک ہوئے،یہ دونوں رہنما 28جنوری کے آپریشن میں مارے گئے تھے، گزشتہ 2ماہ کے آپریشنز میں داعش کے مزید ایک سو چالیس سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔