اسرائیلی قید میں بھی عہد تمیمی کا مورال بلند

Last Updated On 21 March,2018 07:31 pm

نہتے فلسطینوں پر گولیاں برسانے والے اسرائیلی فوجیوں کوتھپڑ اور لات مارنے کا جرم، دسمبر 2017 سے اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کے والد کی پہلی مرتبہ اپنی بیٹی اور بیوی سے ملاقات ہوئی، میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دونوں کا مورال بہت بلند ہے۔

عہد تمیمی کے والد باسم تمیمی نے بتایا کہ انہوں نے جیل میں اپنی بیٹی اور بیوی سے ملاقات کی ، دوران ملاقات وہ دونوں شیشے کی دوسری جانب بیٹھی ہوئی تھیں اور ان سے 45 منٹ تک بذریعہ فون بات چیت ہوئی۔ 17 سالہ عہد تمیمی کے والد کے مطابق ان کی بیٹی اپنی درسی کتابوں کے مطالعے اور انگریزی کی تعلیم حاصل کرنے میں وقت گزارتی ہے۔ عہد تمیمی کو ایک ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔ اس ویڈیو کلپ کو عالمی سطح پر بھرپور توجہ ملی تھی۔