یمن کے سات میزائل سعودی عرب نے تباہ کر دیئے

Last Updated On 26 March,2018 05:07 pm

ریاض (دنیا نیوز ) یمن کی جانب سے داغے گئے سات میزائل سعودی عرب ڈیفنس شیلڈ کے ذریعے تباہ کر دیئے گئے۔ میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے دارالحکومت ریاض پر تین میزائل فائر کئے جنہیں راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ میزائلوں کا ملبہ ایک گھر پر گرنے سے ایک مصری شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ملک کے جنوبی شہروں نجران، جزان اور خامس مشیت پر داغے گئے میزائل بھی تباہ کر دئیے گئے۔