واشنگٹن: (روزنامہ دنیا)ڈونلڈ ٹرمپ کہنا تھا کہ براہ راست بتایا گیا کہ شمالی کوریا کے سربراہ جلد ملاقات کے خواہشمند ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے بہت ہی جلد ملاقات ہو گی ،کم جونگ ان انتہائی کشادہ دل اور معززشخص ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں سے بات چیت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں براہ راست بتایا گیا کہ وہ جلد سے جلد ملاقات کے خواہشمند ہیں جو دنیا کیلئے ایک بڑی بات ہو گی۔
امریکی صدر نے کہا ہمیں انتظار رہے گا کہ یہ سارا سلسلہ کہاں تک جاتا ہے ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارے پاس کچھ خاص کر گزرنے کا ایک موقع ہے ۔