نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں تیز رفتار ٹرین اسکول بس سے ٹکرا گئی جس سے 13 بچے ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے علاقے خوشی نگر میں اسکو ل بس اور ٹرین میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس سے 13 بچے ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ بس میں 25 طلباء سوار تھے جن میں 11 موقع پر ہلاک ہوئے اور 2 نے ہسپتال میں دم توڑا۔ مرنےو الے بچوں کی عمریں 10 سال سے کم ہیں۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔