کولوراڈو :سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ہڑتال

Last Updated On 28 April,2018 12:35 pm

کولوراڈو (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست کولوراڈو میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے ہڑتال کر دی، بہتر تنخواہ اور تعلیم کے لئے مزید فنڈنگ کے حصول کے لئے ڈیوٹی کا بائیکاٹ کر دیا۔

مغربی ورجینیا، اوکلاہوما اور کینٹکی کے بعد کولوراڈو میں اساتذہ نے دو روزہ ہڑتال شروع کر دی، ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے اساتذہ نے سڑکوں پر مارچ کیا اور نعرے بلند کئے۔

اساتذہ نے ڈینور میں ریاستی اسمبلی کے باہر مظاہرہ کیا، اساتذہ کی یونین کا کہنا ہے پندرہ ہزار اساتذہ دو روزہ ہڑتال میں شرکت کریں گے۔ اساتذہ کے بائیکاٹ کی وجہ سے ڈینور اور جیفرسن کاؤنٹی میں واقع سکول بند رہے۔