لاہور: (ویب ڈیسک) دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ’انسٹا گرام‘ پر اپنے دورہ امریکا کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں ان کے چاہنے والوں کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
الالعربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد جو ’فزاع‘ کے لقب سے بھی مشہور ہیں حال ہی میں امریکا کے دورے پر تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے دورہ امریکا کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
ان کی دورہ امریکا کی تصاویر کو غیر معمولی طور پر پسند کیا گیا۔ تصاویر میں انہیں شیکاگو اور نارتھ کیرولینا جیسی امریکی ریاستوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ الشیخ حمدان کے انسٹا گرام پر ٴفزاعٴ کے لقب سے بنے اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 6 ملین تک جا پہنچی ہے۔
الشیخ حمدان کی شہرت کی ایک بڑی وجہ ان کی ٴانسٹا گرامٴ پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہیں۔ ان میں اسپورٹس، قدرتی مناظر اور مہم جوئی کی تصاویر اور ویڈیوز خاص طور پر شامل ہیں۔ وہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم کے ساتھ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے دوسرے نمبر کے بیٹے ہیں۔ ان کے والد 18 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں اور شیخ حمدان کو 2008 میں دبئی کا ولی عہد مقرر کیا گیا تھا