علی گڑھ یونیورسٹی سے قائداعظم کی تصویر ہٹانے پر پھر احتجاج ، آزادی کے نعرے

Last Updated On 05 May,2018 04:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر کے حق میں ہزاروں طلباء کا احتجاج جاری ہے۔ پولیس گردی اور ہندو انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء قائد اعظم کی تصاویر کے حق ڈٹ گئے۔ علی گڑھ یونیورسٹی کےہزاروں طلبا کی جانب سے قائداعظم کی تصویر ہٹانے کے خلاف نمازہ جمعہ کے بعد شدید احتجاج کیا گیا۔ بی جے پی سے آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے۔

باب سرسید پر بھی ہزاراوں افراد نے جمع ہو کر پولیس گردی اور ہندو انتہا پسندوں کے خلاف احتجاج کیا۔ یونیورسٹی طلبا نے زخمی ساتھیوں کے ساتھ انصاف تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔