سورج میں سوراخ کے باعث شمسی طوفان کا خطرہ

Last Updated On 05 May,2018 04:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا کے مطابق سورج میں سوراخ کے باعث کل شمسی طوفان کا خطرہ ہے، اس طوفان کی مقناطیسی لہروں سے جزوی ٹیکنیکل بلیک آؤٹ ہوسکتا ہے۔

 امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمسی طوفان فلائٹ سسٹم، جہاز کی آمدو رفت اور سٹیلائیٹ آپریشنز کو متاثر کر سکتا ہے جب کہ اس سے جی پی ایس سسٹم بھی متاثر ہو گا۔ اس کے علاوہ بجلی کی ترسیل کا نظام بھی متاثر ہو سکتا ہے، ساتھ ہی یہ طوفان خلا بازوں کے لیے بھی باعث تشویش ہے۔