امریکا: کئی ریاستوں میں طوفانی بارش، ژالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم، شہری پریشان

Last Updated On 16 May,2018 07:15 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے روزمرہ معمولات معطل ہو کر رہ گئے۔ نیویارک کے سنٹرل اسٹیشن پر سیکڑوں مسافر پھنس گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اوہائیو، پینسلوینیا، نیویارک اور کنیٹی کٹ کے مختلف مقامات پر طوفانی بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے سڑکوں پر ٹریفک اور ریلوے نظام معطل ہونے سے روزمرہ معمولات شدید متاثر ہوئے۔ نیویارک کے گرینڈ سنٹرل اسٹیشن پر سیکڑوں مسافر پھنس گئے.

طوفان کے باعث نیویارک، نیوجرسی، کنیٹی کٹ، پینسلوینیا اور ورجینیا میں 6 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہو گئے، جس سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ محکمہ موسمیات نے مزید طوفان کی پیشگوئی بھی کی ہے۔