امریکا اور یورپ کی تجارتی جنگ میں شدت آنے لگی

Last Updated On 02 July,2018 08:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) یورپی کاروں پر ٹیکس لگانے کی صورت میں امریکا کو تین سو ارب ڈالر کے ٹیرف کا سامنا کرنا ہو گا، یورپی یونین نے گیارہ صفحات پر مشتمل مراسلہ امریکی ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کو ارسال کر دیا۔

امریکا اور یورپ کی تجارتی جنگ میں تیزی آ گئی۔ اگر امریکا نے یورپی کاروں پر ٹیکس لگایا تو اسے تین سو ارب ڈالر کے ٹیرف کا سامنا کرنا ہو گا، گاڑیوں اور ان کے پُرزوں پر اضافی درآمدات کا ٹیرف امریکا کی معیشت کو شکست خوردہ اور کمزور کردے گا، یورپی یونین نے گیارہ صفحات پر مشتمل مراسلہ امریکی ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کو ارسال کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل یورپ کوچین کی طرح بُرا قرار دیتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے امریکی اشیاءپر تجارتی رکاوٹیں اور لیویز نہ ہٹائیں تو یورپی کاروں پر بیس فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔