کیلی فورنیا: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ پھیلنے لگی، حکام نے لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق گرم اور خشک موسم اور تیز ہوا کی وجہ سے آگ پھیل رہی ہے، انتیس جون کو لگی آگ نے بتیس ہزار پانچ سو ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
بارہ سو فائر فائٹرز ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تیز ہوا کی وجہ سے صرف دو فیصد آگ پر قابو پایا جا سکا ہے۔ یولو کاؤنٹی کے علاقے میں حکام نے لوگوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔