امریکا: سالگرہ کی تقریب کے دوران چاقو بردار شخص کا حملہ، 9 افراد زخمی

Last Updated On 02 July,2018 06:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست اڈاہو کے شہر Boise میں پناہ گزین بچے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے چھ بچوں سمیت نو افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور سیاہ فام ٹمی کینر عمارت میں رہائش پذیر ہے جہاں پناہ گزین خاندانوں کو بسایا گیا ہے، وہ لاس اینجلس کا رہائشی ہے۔ ایک خاتون نے اسے اپارٹمنٹ چھوڑنے کا کہا تھا۔ شہر کے پولیس چیف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جس وقت حملہ ہوا وہ خاتون وہاں موجود نہیں تھی، پناہ گزینوں کا تعلق ایتھوپیا ،شام اور عراق سے ہے۔ چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔