لاہور: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں شاہی محل کے اندر جذباتی انداز اختیار کرنے کی ممانعت ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسی تناظر میں میگن میرکل کی اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ہاتھ کو چھونے کی کوشش کو روایتوں کے امین شاہی محل کے تقدس کی خلاف ورزی شمار کیا جا رہا ہے۔
بکنگھم پیلس کی ایک تقریب کی وڈیو میں 34 سالہ میگن اپنے شوہر شہزادہ ہیری کو چھونے کے واسطے اپنا ہاتھ بڑھاتی نظر آ رہی ہیں تاہم شہزادے نے شاہی پروٹوکول کی پاسداری کرتے ہوئے فوری طور پر اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا۔
برطانوی صحافت نے امریکا سے تعلق رکھنے والی میگن میرکل کی شاہی روایات سے ناواقفیت پر تبصرہ کیا ہے تاہم برطانوی رائے عامہ نے ڈچز آف کیمبرج کا دفاع کرتے ہوئے شاہی محل کی سخت گیر روایتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شاہی محل کی جانب سے واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔