راجھستان: (روزنامہ دنیا) بھارت میں جنونی ہندوؤں نے گائے سمگلنگ کے الزام میں ایک اور مسلمان کو قتل کر دیا۔
بھارت میں جنونی ہندوؤں نے گائے سمگلنگ کے الزام میں ایک اور مسلمان قتل کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رام گڑھ کے علاقے الور میں گزشتہ شب دو نوجوان اکبر اور اسلم گائے لے جا رہے تھے کہ ہندوؤں کے ہجوم نے نوجوانوں کو گھیر کر گائے کی ملکیت کی بارے میں پوچھا۔ بعد ازاں جنونی ہجوم نے دونوں نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوجوان اکبر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسلم مشتعل ہجوم سے جان بچا کر فرار ہو گیا۔
پولیس نے قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ راجستھان وسندھرا راج نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔